حیدرآباد،25مارچ(اعتمادنیوز)جیاگوڑہ کے سوامی نگر کے علاقے کے 19سالہ انٹرمیڈیٹ طالب نے اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔کلثوم پورہ پولیس کے مطابق راجش کمارکی 19سالہ
لڑکی وجئے سری انٹر کی طالب علم تھی۔وجئے سری فزیک کے دوسرے امتحان کے بعد سے کافی اداس تھی اور پیر کے روز شام کے اوقات میں اس نے یہ اانتہائی اقدا م اٹھایا۔کلثوم پورہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ منتقل کردیا۔